حماس کے وفد کی لبنانی صدر سے ملاقات ،فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
بیروت (صباح نیوز)ا حماس کے وفد نے دورہ لبنان کے دوران صدر میشل عون سے ملاقات کی،ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان میں میشل عون اور حماس کے وفد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی دھڑوں حماس اور تحریک فتح کے درمیان مصالحت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لبنانی صدر میشل عون اور سپیکر نے حماس کی قیادت کویقین دلایا کہ ان کی حکومت اپنے داخلی بحرانوں کے باوجود فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔