بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم آج بھی جاری رہے گی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ملک بھر میں پولیو کے خلاف پانچ سال سے کم عمر کے 3 کروڑ 77 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم تین روز کے بعد جمعرات کو چوتھے اضافی دن میں داخل ہو گئی جو باقی رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے (آج) جمعہ کو بھی جاری رہے گی۔ مہم کا آغاز 9 اپریل سے تین روز کیلئے ہوا تھا۔