جنوبی کوریا :گرم ہوا کا غبارہ گر کر تباہ ایک شخص ہلاک، 12 سیاح زخمی
سیئول(آن لائن)جنوبی کوریا کے معروف ساحلی جزیرے جیجو میں جمعرات کی صبح ایک گرم ہوا کا غبارہ گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سیاح زخمی ہوگئے،یہ بات پولیس نے کہی،غبارے میں 12مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا،جسے سر پر زخم آئے اور بعد ازاں پولیس کے مطابق دم توڑ گیا۔