اوپن یونیورسٹی میںتین روزہ لٹریچر فیسٹیول آج شروع ہوگا
اسلام آباد (نا مہ نگار)اوپن یونیورسٹی میںتین روزہ لٹریچر فیسٹیول آج شروع ہوگا،مہذب اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میںزبان و ادب کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تین روزہ لٹریچر فیسٹیول آج جمعہ 13اپریل کو شروع ہوگا۔ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی پروفیسر فتح محمد ملک جبکہ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔