موزمبیق میں صدارتی اور اسمبلیوں کے انتخابات آئندہ سال 15 اکتوبر کو کرانے کا اعلان
ماپوتو(آن لائن)موزمبیق میں صدارتی،قانون ساز اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 15اکتوبر2019ء کو منعقد ہوں گے،اس بات کا اعلان صدر فلپ نیوسی نے گزشتہ روز کیا۔ تاریخ کا اعلان حکومت اور سابق باغیوں،موزمبیق نیشنل ریزسٹنس (رینامو) کے درمیان قیام امن کے حوالے سے مذاکرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ رینامو اور حکمران فری لیمو کے درمیان 16سال تک خانہ جنگی جاری رہی ہے،جس کا اختتام 1992ء میں امن معاہدے کے ساتھ ہوا تھا،لیکن رینامو کے رہنما افونسو ڈیہلاکاما نے2013ء میں دوبارہ سے ہتھیار اٹھا لئے تھے۔