میڈیا ہاؤسز پر حملے، اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمات میں بانی ایم کیو ایم اور سلمان مجاہد بلوچ کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی(آن لائن )کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میڈیا ہاؤسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمات میں بانی ایم کیو ایم اور سلمان مجاہد بلوچ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ،کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت میں میڈیا ہاؤسز پر حملے اور اشتعال انگیزتقریرکے27مقدمات کی سماعت ہوئی ، ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار،بہادر آباد گروپ کے ڈپٹی کنوینئر عامرخان اوردیگرملزمان انسداددہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ میڈیاہاؤسز پر حملے اور اشتعال انگیزتقریرکے2مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی جبکہ مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔