زرداری سے خورشید شاہ کی ملاقات نگران وز یراعظم سے متعلق تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خورشید شاہ نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سید خورشید شاہ نے سابق صدر کو نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی رپورٹ دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو کوئی نام تجویز نہیں کئے گئے ہیں۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر آصف علی زرداری کے ساتھ مشاورت سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ اور بات چیت کے بعد حکومت کو تین نام پیش کر دیں گے۔