آئی پی ایل 2018ئ، چنائی سپر کنگز نے ڈیوڈ ویلے سے معاہدہ کر لیا
ممبئی (اے پی پی) چنائی سپر کنگز نے رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے انگلش آل رائونڈر ڈیوڈ ویلے سے معاہدہ کر لیا، ویلے آئی پی ایل میں طلب کئے جانے والے 12ویں انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں، چنائی نے زخمی کیدر جیدھو کے متبادل کے طور پر ویلے کی خدمات حاصل کی ہیں، جیدھو فٹنس مسائل کے باعث لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ویلے کو 34 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
چنائی کے کوچ مائیکل ہسی کے مطابق ویلے باصلاحیت آل رائونڈر ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ و بائولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔