پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ کل سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیراہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ کل سے پی اے ایف کرکٹ گرائونڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری بلال ستی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان اسلام آباد، اٹک اور حیدر آباد جبکہ گروپ بی سرگودھا، شیخوپورہ اور کوئٹہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ٹیموں کے کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی مقابلوں 17 اپریل کو جبکہ فائنل 18 اپریل کو کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔