کمشنر و ڈی جی ایم ڈی اے کے نواں شہر چوک پر دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کامیاب
ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے و کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ کے نواں شہر چوک پر دھرنا دینے والے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب‘ کمشنر ملتان سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ملتان بلاول احمد بٹ رات گئے نواں شہر چوک پر دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کا بورڈ اجلاس 15 روز میں طلب کر کے متاثرین کے مسائل حل کر دیئے جائیں گے کسی بھی شخص سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ متاثرین کے مطالبات پورے کئے جائیں گے اور ان کی حلق تلفی ہر گز نہ ہونے دیں گے کمشنر ملتان نے کہا کہ متاثرین چھوٹے بچوں کو لے کر یہاں بیٹھے ہیں آ پ ان بچوں کو لے کر گھر جائیں اور انہیں سکول بھیجیں۔ میں آپ کے بچوں کے مستقبل کے لئے یہاں آیا ہوں ۔ مظاہرین نے کمشنر ملتان کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا۔ کمشنر ملتان بلال احمد بٹ کے ساتھ ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے رانا رضوان قدیر اور ڈائریکٹر سٹیٹ موسیٰ خان بھی ہمراہ تھے۔