پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس‘ 31 مارچ کو ختم ہونیوالی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک میں آئی سی ٹی خدمات کے فراہم کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی کار وائی میں 31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والی سال کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ گروپ کمپنیوں کی مجموعی طور پر مثبت کارکردگی کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے گروپ کی آمدنی 2018 ء کی پہلی سہ ماہی میں 30 بلین روپے تک جا پہنچی۔ 2017 ء میں کمی کی شرح کے بعد 2018 ء کی پہلی سہ ماہی میں 2014ء کی دوسری سہ ماہی کے بعد پہلی مرتبہ17.5 بلین روپے کی ترقی حاصل کی گئی اور گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں1فیصدزیادہآمدنی حاصل کی۔ پی ٹی سی ایل مائیکرو فنانسنگ کے ایک ذیلی ادارے یو بینک نے شاندارترقی کی اور سال 2017 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دگنی آمدنی حاصل کی۔پی ٹی سی ایل گروپ کا آپریٹنگ پرافٹ عام طور پر اس سہ ماہی میں سال 2017 ء کی۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی حتمی طور پر10 فیصد کمی کا شکار ہوئی اور1بلین روپے تک پہنچی جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی تھی۔ یہ ترقی 28فیصد زیادہ ہوتی جسے فاریکس او ردیگر اثرات کے ساتھ ایڈجسٹ کیا گیا۔کارپوریٹ بزنس نے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 17 فیصد زائد نمایاں ترقی کی۔تاہم ملکی و بین الاقوامی وائس کی آمدنی میں کمیآئی جس کی وجہ او ٹی ٹی اور سیلولر سروسز کا حصول تھا جس کے نتیجے میں وائس ٹریفک میں کمی ہوئی۔ پی ٹی سی ایل کا آپریٹنگ اور خالص منافع 3 فیصد کم رہا اور14 فیصد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہا جس کی مرکزی وجہ سال کے شروع میں صارفین کو حاصل کرنے کی لاگت اور مارکیٹنگ پر ہونے والے زائد اخراجات تھے۔ پی ٹی سی ایل نے نیٹ فیلکس کے ساتھ بھی شراکت داری کی جو کہ دنیا کا سب سے زیادہ سٹریمنگ مواد فراہم کرتا ہے۔ تاکہ صارفین کو بین الاقوامی اور معیاری مواد تک رسائی فراہم کرکے اس کو دیکھے جانے والے تجربے کو مزید بہتر کیا جاسکے۔ پی ٹی سی ایل نے نئے کلائوڈ انفراسٹرکچر سروسز اور رابطوں کی سروسز کے معاہدوں پر دستخط کیے اپنے انٹر پرائزاینڈ کلائوڈ سروسز پورٹ فولیو میں مزید بہتری لانے کے لیے پی ٹی سی ایل نے عالمی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ ری سیلرز معاہدوں پر دستخط کئے۔ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان مسلسل تیسرے سال کے لئے، فائبر لیزنگ معاہدے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جس کے تحت پی ٹی سی ایل ٹیلی نار پاکستان کو2018کے لیے فائبر فٹ پرنٹ فراہم کرے گا۔برانڈ کو آگے بڑھانے اور قومی کھیلوںکو فروغ دینے اور ایک قومی کمپنی کے ہونے کے ناطے اپنا کردارادا کرنے کے لئے پی ٹی سی ایل نے2018 ء ہا کی کپ، دورہِ نیوزی لینڈ میں پاکستان T20 اور پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم کو اسپانسر کیا۔ برانڈکے مقتدرہ ادارے نے اعلان کیا کہ پی ٹی سی ایل پاکستان میں سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا برانڈ ہے۔ جس کے برانڈ کی قدر 12.5 بلین سے زائد ہے۔