لاہور، فیروزوالہ:متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات سے محروم، 2 ڈاکو پکڑے گئے، ایک فرار
لاہور + فیروزوالہ (نامہ نگاران) ہنجر وال کے علاقے میں سر فر ازکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے مالیت،شفیق آباد میںریحان کے گھرسے 4لاکھ50ہزار روپے مالیت، ڈیفنس کے علاقہ میںاویس کے گھرسے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،ہربنس پورہ میںعاشق اوراس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت،نواب ٹاؤن میں قدیر اوراس کی فیملی سے 2لاکھ50ہزار روپے مالیت،گلشن راوی میں نوید اوراس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،اقبال ٹائون میں نوید سے 3 لاکھ 8ہزارروپے،کاہنہ میں اکبر علی سے2لاکھ 24 ہزار روپے، ستوکتلہ میں مجاہد سے2 لاکھ روپے،اقبال ٹائون میں وقار سے ایک لاکھ 30 ہزارروپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں اللہ یار سے2 لاکھ روپے اور موبائل فون ،گلشن اقبال میں مقبول سے سوا لاکھ روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں فرخ سے 30ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ مغلپورہ کے علاقہ درس بڑے میاں میں سکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس ڈاکو نے راہگیر صدیق سے 6سوروپے لوٹ کر فرار ہونے لگا تو صدیق نے شورمچا دیا ۔جس پر راہگیروں نے ڈاکو کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔گرفتار ڈاکو کا نام ظہیر الدین بتایا جاتا ہے۔ چوروں نے چوہنگ سے اعجاز،ڈیفنس سے نذیر کی کاریں جبکہ شاہدرہ سے حسنین،شاہدرہ ٹائون میںافتخار،شالیمار میں جمیل،گجر پو رہ میں اکرم،قلعہ گجر سنگھ میں ذیشان،کاہنہ میںسے عتیق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ علاوہ ازیں شاہدرہ کے قریب کالا خطائی روڈ پر ٹریفک وارڈن کی وردیوں میں ملبوس ہو کر کار سواروں مبین وغیرہ کو لوٹ لیا۔ متاثرہ افراد کے شور پر شہریوں نے ڈاکوئوں کا مقابلہ کیا، جس کے باعث ایک ڈاکو زخمی اس کا ساتھی ڈاکو فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کو ہسپتال داخل کرا دیا جس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔