مضبوط فیصلوں سے عوام کا اعتماد بحال ‘عدل معاشرے کو مضبوط کرتا ہے: جسٹس عاطر محمو د
سیالکوٹ(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے کہا ہے کہ ججز نظام عدل کے اس مقام پر ہیں جہاں عوام کا براہ راست انکے ساتھ رابطہ ہے،آپ کے فیصلے جتنے مضبوط ہوں گے لوگوں کا اتناہی اعتماد بحال ہوگا۔ عدل و انصاف سے معاشرہ خوشحال ہوتا ہے عدل و انصاف کی گاڑی کو بار اور بنچ مل کر چلاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جسٹس عاطر محمود نے علامہ اقبال بار ہال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حافظ خواجہ محمد عرفان الحق، جنرل سیکرٹری سہیل اقبال ہرڑ، نائب صدر چوہدری امتیاز قدیر، جوائنٹ سیکرٹری شیراز اسلم چوہدری، فنانس سیکرٹری میاں اسد اللہ، لائبریری سیکرٹری محمد عمر باجوہ ، ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی ملک اسد رضا ،محمد افضل سلہری، محمد مقبول سلیم، حافظ خالد عباس گھمن، ہشام اسلم، محمد عامر علی ،علی الیاس ،ملک سلمان صدیق ،عاصم علی اور ثمینہ خانم گھمن سے حلف لینے کے بعد وکلاء سے خطاب میں کیا۔ اس موقعہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید ،ممبر پنجاب بار کونسل جلیل قیصر ناگرہ سمیت سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن، سمبڑیال بار، ڈسکہ بار اور پسرور بار ایسوسی ایشن کے صدور و جنرل سیکریریڑ اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔