اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حماس کے اہداف پر پھربمباری
غزہ سٹی (اے پی پی) اسرائیل نے فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں حماس کے کئی ایک اہداف پر بمباری کی۔ اسرئیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل غزہ سرحد پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے کے بعد کی گئی ہے۔ رواں ہفتے کے دوران اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی کے علاقے میں دوسری مرتبہ بمباری کی گئی۔ اسرائیل اور غزہ پٹی کی سرحد پر ہزاروں فلسطینی واپسی کے حق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران 30 مارچ سے اب تک جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 32 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔