پی ٹی آئی کے ارکان کا صاف پانی کی عدم فراہمی پر سندھ اسمبلی گیٹ پر دھرنا
کراچی(آن لائن )تحریک انصاف کے اراکین نے صاف پانی کی عدم فراہمی پر سندھ اسمبلی گیٹ پر دھرنا دے دیا،سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اورثمرعلی خان سندھ اسمبلی کے گیٹ پر بیٹھ گئے۔،اس دوران انہوںنے اپنے ہاتھوں میںپلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جس پر سندھ کو انصاف دو ،دس سال کا حساب دو کے نعرے درج تھے۔ خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہریوں کو صاف پانی نہیں مل رہا۔ سپیکر اسمبلی کے اندر بات کرنے نہیں دیتے،خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ سے پیسہ دبئی اور امریکا جاپہنچا ہے، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں200ارب روپے کی بے ضابطگیاں آئی ہیں، رپورٹ میں44ارب روپے کی کرپشن کابھی بتایاگیاہے۔