چلی کے بشپ کا دفاع پوپ فرانسس نے معافی مانگ لی
چلی (آن لائن+اے ایف پی)بچوں سے زیادتی کو نظرانداز کرنے والے چلی کے بشپ کے دفاع پر پوپ فرانسس نے معافی مانگ لی۔چلی کے بشپ پر متاثرین نے سکینڈل کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔پوپ نے اپنے خط میں کہا کہ سچی اور متوازن معلومات نہ ہونے کے سبب بشپ جوآن بیروس کو پرکھنے میں سنگین غلطی ہوئی، پوپ فرانسس نے سکینڈل کی تحقیقات کے لیے آرچ بشپ چلی بھیجا تھا۔بشپ جوآن بیروس بچوں سے زیادتی کے مجرم پادری فرانڈو کرادیما کے منظور نظر تھے،مجرم پادری کے منظور نظر پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے پوپ نے جوآن بیروس کو 2015 میں بشپ تعینات کیا تھا۔