مسلم لیگ ن نے خدمت کی، مخالفین عوام دھوکہ دیتے رہے:ملکہ ریاست
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کے ترقیاتی کے ویژن نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالا۔ مسلم لیگ ن نے عوام کی خوشحالی کے لئے پالیسیاں بنائیں جس کے اثرات ملک بھر میں نظر آ رہے ہیں۔ ہمارے مخالفین 5 برس شور شرابہ اور عوام سے دھوکہ کرتے رہے۔ خیبرپی کے اور سندھ میں حکومتی ناکامیاں عوام کے روگ بن چکی ہیں۔ اس کے برعکس پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کے نئے در کھلے ہیں۔ شہباز شریف کے ویژن کی بدولت صوبے کی ترقی دنیا بھر میں مثالی بن چکی ہے۔