رانا جمیل منج کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان پیپلزپارٹی میں شامل
رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ حلقہ کے پرانے مسلم لیگی رہنماء رانا جمیل منج نے پارٹی کوخیر باد کہہ دیا ،پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے پیپلز ہائوس لاہور میں رانا جمیل منج کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ رائے ونڈ حلقہ کے پرانے مسلم لیگی رہنماء کا پارٹی پالیسی کے خلاف اپنی جماعت چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے، رائے ونڈ کے قومی حلقہ کیلئے پارٹی کو رانا جمیل منج جیسے سرگرم رہنماء کی اشد ضرورت تھی۔ ،اب ن لیگ اور پی ٹی آئی سے میدان لگانے کا مزا آئے گا۔