فاطمہ میموریل ہسپتال کیلئے ایمبولینس کا عطیہ
لاہور(کامرس رپورٹر)فاطمہ میموریل ہسپتال میں ایک تقریب میں الخیر فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے فاطمہ میموریل ہسپتال کو ایمبولینس کا عطیہ دیا گیا۔ الخیر فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے اسسٹنٹ کنٹری ہیڈ ۔ ہمایوں حیدر کی جانب سے ایمبولینس فاطمہ میموریل ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر سجیل بٹ کو سپرد کی گئی۔