ڈی سی او کا گاؤں پڈھانہ کا دورہ، سرکاری سکولو، بنیادی مرکز صحت کو چیک کیا
لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے لاہور شہر کے نواحی گائوں پڈھانہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے گائوں پڈھانہ کے تین گورنمنٹ کے سکولوں اور بنیادی مرکز صحت کو چیک کیا ۔ ڈی سی لاہور نے سکولوں میں سٹاف کی حاضری ، ڈینگی سے متعلقہ انتظامات اور صفائی ستھرائی کا چیک کیا ۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ہیڈ مسٹریس کے تعینات نہ ہونے پر اہل علاقہ اور سکول انتظامیہ کو بتایا کہ آئندہ چند روز میں سکول میں ہیڈ مسٹریس کو تعینات کر دیا جائے گا۔