نواز شریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ایک بھی ثابت نہیں ہوا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو جن الزامات پر نکالا گیا ان میں سے ایک بھی ثابت نہیں ہوا۔ نیب کے گواہ واجد ضیا نے نوازشریف کے خلاف تنخواہ لینے کے ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملک بھر میں مسلم لیگ(ن) کے لگائے منصوبے نظر آ رہے ہیں اربوں روپے کے منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن کا بھی ثبوت نہیں 1960ء سے زیر التواء لواری ٹنل کی تکمیل کا اعزاز بھی موجودہ حکومت کے سر ہے اسلام آباد میں چترال پریس کلب کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چترال پریس کلب کے ممبران کو خوش آمدید کہتی ہوں صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاںدی ہیں ۔انہوں نے کہا اربوں روپے سے لگائے منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن کاثبوت نہیں ہے عوام تک سچائی پہنچانے کے لیے صحافی اپنے قلم سے کردار ادا کریں۔ عمران خان کے بنی گالہ گھر سے متعلق دستاویزات جعلی نکلیں آصف علی زرداری سے متعلق نیب میں ریکارڈ کو غائب کر دیاجاتا ہے پرویز مشرف جیسے آمر کو جانے دیا گیا کسی نے نہیں پوچھا عمران خان تو چاہتے تھے ہم پہلا بجٹ بھی پیش نہ کرتے عمران خان امپائر کی انگلی کا انتظار ہی کرتے رہے بجٹ پیش ہوا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔