ماچھیوال: 12 سالہ مغویہ 4 روز بعد لاہور سے بازیاب
ماچھیوال (نامہ نگار) تھانہ ماچھیوال کی حدود 555 ای بی سے اغواء ہونے والی 12 سالہ بچی آمنہ بی بی بازیاب ملزمان گرفتار، ملزمان بچی کو فروخت کرنا چاہتے تھے ،ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کی ہدایات پر ڈی ایس پی مظہر احمدوٹو نے بچی آمنہ بی بی کو گھر والوں کے حوالے کر دیا، اہل علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق مورخہ 09.04.18کوپولیس تھانہ ماچھیوال کو چک نمبر 555ای بی کے رہائشی محمد بخش نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی آمنہ بی بی بعمر 10/9سال کو غلام فرید اور ثمینہ بی بی مع دو کس نا معلوم نے اغواء کر لیا ہے کاروائی کی جائے اس اطلاع پر پولیس تھانہ ماچھیوال نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 166بجرم 363 ت پ درج رجسٹر کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغویہ کے گھر پہنچے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی صدر بھی موجود تھے. ڈی پی او وہاڑی نے بچی کے گھر والوں کو تسلی دی اس کے فوری بعد ہنگامی میٹنگ کی گئی اور ایس پی انوسٹی گیشن زبیدہ پروین، ڈی ایس پی سرکل صدر، ایس ایچ او ماچھیوال اور سی آئی اے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی اور ٹائم لمٹ دیتے ہوئے بچی کوٹریس کرنے کا حکم دیا گیا پولیس نے مختلف مشتبہ جگہوں پر ریڈ کئے اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا آخر کار لاہور سے کامیابی مل گئی اور پولیس کی تشکیل دی گئی ٹیموں نے نہ صرف بچی آمنہ بی بی کو بحفاظت بازیاب کیا بلکہ دو عورتوں سمیت چار سفاک ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔