ن لیگ جنو بی پنجاب صوبہ کے قیام میں ہمیشہ رخنہ ڈالتی رہی: شاہ محمود
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صوبہ کی حمایت کرتی ہے ن لیگ کے ممبران اپنی جماعت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس سے الگ ہو گئے ہیں ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام میں ہمیشہ رخنہ ڈالتی رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے اپنی گفتگو میں کیا۔ عمران نثار میں قربت ہے وہ نشتر ہسپتال میں گیلانی خاندان کے رہنما مخدوم وجاہت گیلانی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کرتی ہے پیپلزپارٹی نے سرائیکی صوبے کا نعرہ لگا کر عوام سے مذاق کیا مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ 15اپریل کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چیئرمین سے ملاقات کروں گا علیحدہ صوبے کی بات پر صوبہ محاذ اور ہمارا موقف ایک ہے۔ انہوں نے کہا 45دن کی مہمان حکومت پورے سال کا بجٹ پیش نہیں کر سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک غیر موزوں اور ناتجربہ کار شخص کو امریکہ میں سفیر نامزد کیا جا رہا ہے تحریک انصاف نے علی ترین کو واشنگٹن کا سفیر نامزد کیا پاکستان کے امریکہ اور بھارت سے تعلقات کشیدہ ہیں ایسی صورتحال میں کسی منجھے ہوئے سفارتکار کو امریکہ میں سفیر بنایا جائے۔ چودھری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چودھری نثار ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور عمران خان کے بہت اچھے دوست ہیں انہیں پارٹی میں شمولیت کیلئے کسی سہارے کی ضرورت نہیں وہ عمران خان سے کبھی بھی مل سکتے ہیں۔