احمد آباد اور سمیجہ آباد میں سرچ آپریشن 4مشتبہ افراد گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس وحساس اداروں نے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ احمد آباد اور سمیجہ آباد میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران 120گھروں کی تلاشی لی گئی اور 46افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ۔آپریشن میں 4مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے زیر حراست افراد سے تفتیش شروع کردی ہے ۔