کرم پور‘ گھریلو جھگڑے پر 50 سالہ شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
کرم پور (نامہ نگار) کرم پور کے نواحی موضع محمد شاہ میں 50سالہ شخص نے گھریلو جھگڑے پر کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق مقامی رہائشی محمد رفیق بھٹی کا گھر میں جھگڑا ہوگیا۔ اسی بنا پر غصے میں آکر قریبی کنویں چھلانگ لگا دی جس کو شدید زخمی حالت میں کنویں سے نکالا گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔