لاپتہ افراد کیس، عدالت نے آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں50 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں 50 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں اور عزیزوں کی بازیابی کے لئے عدالت سے استدعا کی شہری شاہزیب اور دیگر کو مختلف علاقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا کئی ماہ اور سال گزر چکے ہمارے پیاروں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔