کراچی میں فائرنگ پولیس اہلکار ہلاک، نوجوا ن زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) لانڈھی کے علاقے شیر پائو کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ کانسٹیبل 40 سالہ مجاہد ولد نادر خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہستپال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ادھر راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا واقعے کے بعد زخمی 27 سالہ عبدالرحمن ولد رمضان کو عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔