چیف پرسانل آفیسر ریلویز کا لاہور سے کراچی جاتے ہوئے ملتان میں مختصر قیام
ملتان(نمائندہ خصوصی)چیف پرسانل آفیسر ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور چوہدری بلال سرور نے کراچی جاتے ہوئے ملتان کینٹ اسٹیشن پر مختصر قیام کیا۔ڈویژنل پرسانل آفیسر سعید احمد نے ان کا استقبال کیا اور انہیں ملتان ڈویژن میں ملازمین کی ویلفیئر کے حوالے سے کیے جانے والے کاموں سے متعلق آگاہی دی ۔سی پی او لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار کے ذریعے ملتان پہنچے اور اسی کے ذریعے ہی آگے روانہ ہوگئے۔