ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لوڈر رکشے و دیگر سامان کی خریداری اور 700سینٹری ورکرز ک بھرتی کیلئے ٹینڈر جاری کر دئے
ملتان (خبرنگارخصوصی) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان نے لوڈر رکشے و دیگر سامان کی خریداری اور 700سینٹری ورکرز کی بھرتی کے لئے ٹینڈرز جاری کر دئے ہیں منیجر پروکیورمنٹ رانا نثارصلاح الدین کی طرف سے جاری کئے گئے ٹینڈرز کے مطابق یونین کونسلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے ایک کروڑ 80لاکھ روپے سے 68لوڈر رکشے خریدے جائیں گے۔ 700سینٹری ورکرز تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گے۔ سینٹری ورکرز کے ٹینڈرز 24اپریل کوڑا کرکٹ کے سامان کی خریداری کے ٹینڈرز 25اپریل کو اوپن ہوں گے۔