ملت اسلامیہ کی صورتحال وحدت کا تقاضہ کرتی ہے: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملت اسلامیہ کی صورتحال وحدت کا تقاضہ کرتی ہے ، فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد کو تقویت دینے والی قوتوں کا مقابلہ وقت کی ضرورت ہے ، بیرون ممالک میں محنت کرنے والے پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام جل رہا ہے ، شام ، فلسطین ، کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور سعودی عرب پر مسلسل میزائل حملے ہو رہے ہیں ، ان حالات کی اصلاح مسلمانوں کے اختلافات کے خاتمے سے ممکن ہے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات جسم اور روح کے تعلقات ہیں متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان اور اور پاکستانیوں کا احترام کیا ہے ، متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے تھے اور پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات دوسرا گھر ہے ۔