پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے 36 عطائیوں کے اڈے سیل کر دیئے
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے تین شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 36 عطائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغازکر دیا۔ کمشن کی ٹیموں نے اوکاڑہ میں 18، راولپنڈی میں 12اور لاہور چھ عطائیوں کے کاروبار بند کر دئیے۔ جن 36 اڈوں کو بند کیاگیا ان میں 15 جعلی دندان ساز، 14 ایلوپیتھی عطائی اور سات ہڈی جوڑ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے اب تک 8,500سے زائد عطائیوں کے اڈوں کو بند کرکے انہیں چھ کروڑ65لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔