پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 5 فوڈ پوائنٹس سیل، ہزاروں روپے جرمانہ
لاہور+ فیروز والا (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے لاہور کے مختلف علاقوں میںکارروائیاںکرتے ہوئے ناقص اشیاء خوردونوش کی موجود گی اور صفائی کے ناقص انتطامات پر 5 فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دئیے۔ 44,000کے جرمانے عائد کیے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماڈل ٹائون اورکوٹ عبدالمالک کے علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے ذیشان فوڈ پراڈکٹ اورکراچی چٹخارہ باربی کیوکو اور لبرٹی مارکیٹ میں چیکنگ کر تے ہو ئے کراچی ماسٹر فوڈز، اصل کراچی پراٹھا اور کراچی سلور سپون کے پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی، خراب آئل، گندے برتنوں کے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سربمہر کر دیا۔ علاقوں میں چیکنگ کے دوران صدیق کباب شاپ، الفضل ریسٹورنٹ، آئس فوڈ اور وکٹوریا سٹور کو زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی، نان فوڈ گریڈ کلر اور مضرصحت گھی کے استعمال اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی، فوڈ کٹس نہ پہنے، خراب آئل اور ناقص مصالحہ جات کی موجودگی پر 44,000 کے جرمانے عائد کر دئیے۔ مختلف علاقوں میںکارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس، بیکرز، پروڈکشن یونٹس، ہوٹلز، مِلک پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔