کھانے کے پیسے مانگنے پر تین افراد کا ریڑھی بان پر تشدد، ہوائی فائرنگ
لاہور (نامہ نگار) قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں تین مسلح ا فراد نے کھانے کے پیسے مانگنے پر ریڑھی با ن کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیااور ہوائی فائرنگ کی ۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں ہمدرد چوک کے قریب تین افراد احتشام امانت ،توصیف اور عرفان نے محنت کش فرمان کی ریڑھی سے کھانا کھانے کے بعد پیسے مانگنے پر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی ۔جس پر کسی راہگیرنے پولیس ہیلپ لائن 15پرکال کردی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرتینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔