داتا دربار کے باہر سے نوجوان لاپتہ لواحقین کو اغواء کا خدشہ، مقدمہ درج
لاہور (پ ر) بہاولپور کے رہائشی محمد رفیق نے تھانہ بھاٹی گیٹ میں درخواست دی کہ اس کے بیٹے محمد عدنان کو 31 مارچ کو داتا دربار کے باہر سے کسی نے اغواء کر لیا ہے وہ یہاں سلام کرنے آئے تھے وہ اندر سلام کرنے گیا تو جب باہر آکر دیکھا توبیٹا محمد عدنان غائب تھا، متاثرین نے پولیس سے جلد بیٹے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔