ارسا نے پنجاب اور سندھ کو اضافی پانی کی فراہمی شروع کر دی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )ارسا نے پنجاب اور سندھ کو اضافی پانی کی فراہمی شروع کر دی ہے ۔ پنجاب کی ڈیمانڈ کے مطابق چشمہ جہلم لنک کینال کھول دی گئی ہے جہاں سے اسے تین ہزار کیوسک پانی ملے گا ۔ اس حوالے سے ارسا کے ممبر نے چشمہ جہلم کینال کھولے پر اعتراض کیا ہے ۔ کے پی کے کا سابقہ اکتیس سو کیوسک برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بلوچستان کی سابقہ کوٹہ رکھا گیا ہے سالانہ نہر کی بندش کی وجہ سے اسے پانی نہیں دیا جا رہا ہے ۔ ارسا کے مطابق پنجاب کا شیئر 40800سے 42800کر دیا گیا ہے اسی طرح سندھ کا چونتیس ہزار کیوسک سے بڑھا کر پینتیس سو کیوسک کردیا گیا ہے ۔ دریائے سندھ سے بارہ ہزار کیوسک اور جہلم چشمہ سے تیس ہزار آٹھ سو کیوسک پانی دیا جارہا ہے ۔تونسہ پنجند سے پہلے ہی انیس ہزار چون کیوسک پانی پہلے ہی چھوڑا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پاور جنریشن کیلئے تربیلا اور غازی بروتھا پانی کا اخراج زیادہ کر دیا گیا ہے ۔یہ اخراج اٹھارہ ہزارکیوسک سے بڑھا کر تیئس ہزار کیوسک کردیا گیا ہے ۔ ارسا کے مطابق اس وقت پنجاب میں اکتالیس جبکہ سندھ میں چوبیس فیصد پانی کی کمی ہے۔اسطرح مجموعی طورپر چھتیس فیصد شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں کم پانی چھوڑنے پر پیپلز پارٹی نے ارسا کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔
اضافی پانی