نیب نے مضاربہ ا سکینڈل کے تین ریفرنسز دائر کرنےکی منظوری دےدی
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے مضاربہ اسکینڈل کے تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی،یہ ریفرنس ملزمان عبدالحمید، عزیر شاہ اور محمد یاسین کے خلاف دائر کیے جائیں گے۔نیب اعلامیہ کے مطابق جمعرات کوڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی کی زیر صدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی،ڈائریکٹرز،کیس آفیسرز،لیگل کنسلٹنٹس اور دوسرے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بورڈ نے مضاربہ اسکینڈل کے تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی،پہلا ریفرنس ملزم عبدالحمید کے خلاف دائر کیا جائے گا،ملزم عبدالحمید پر چار سو ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے،دوسرا ریفرنس ملزم عزیر شاہ کے خلاف دائر کیا جائے گا،ملزم عزیر شاہ نے دو سو بہتر ملین روپے سے زائد کی کرپشن کی،تیسرا ریفرنس ملزم محمد یاسین کے خلاف دائر کیا جائے گا،ملزمان نے عوام سے دھوکہ لے کر رقم بٹوری،ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان منگی نے اجلاس کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کے ساتھ مل کر کام کریں۔انہوںنے کہا کہ نیب کے آفیسر چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی قیادت میں اپنا قومی فریضہ اداکرنے کے لیے پرعزم ہے۔
نیب راولپنڈی