مکرمی!میں 24 برس فوج میں سروس کرنے کے بعد 1968 میں 61.70 روپے پنشن ماہوار پر آیا تھا 50 سالوں میں پنشن میں اضافہ ہوتے ہوتے 8 ہزار روپے ماہوار ہوگئی ہے اس وقت مہنگائی کئی ہزار گناہ زیادہ ہوگئی ہے میں نے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ سے متعدد مرتبہ آرزو کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی دو سال قبل ارکان پارلیمنٹ سے وزیر خزانہ کو کہا کہ منہگائی زیادہ ہوگئی ہے آپ ہماری ماہانہ تنخوائیں اور ماہانہ مراعات کا دو ماہ پہلے سے نوٹیفکیشن کریں چند دنوں بعود ایم این اے سینٹر اور وزیروں کی مرضی کے مطابق ماہانہ تنخواہ اور دوسری مراعات کا اعلان کردیا جناب وزیر خزانہ صاحب تنخوائیں ماہانہ ملازمین کی ہوتی ہیں ایم این اے ملازم نہیں انہوں نے گھروں میں کئی ملازم رکھے ہوئے ہونگے وہ کروڑوں اربوں روپے کے مالک ہیں ملازمت تو غریب لوگ کرتے ہیں وہ تو ہمارے حکمران ہیں پاکستان میں رہ کر ہم لوگ ان کے غلام ہیں ہم لوگوں نے ووٹ دے کر ایم پی اے اور ایم این اے بناکر صوبائی اور قومی اسمبلی میں بھیجا ہے میں جناب سے اپیل کرتا ہوں کہ خداوند کریم نے ہی آپکو اس کرسی پر بٹھایا ہے ایم این اے اور ایم پی اے ووٹ لینے کے بعد آج تک نظر نہیں آئے ہیں جناب سے اپیل کرتا ہوں کہ خداوند کریم کو راضی کرانے کے لئے اللہ کے بندوں کو راضی رکھیں خداوند کریم ان پر راضی ہوگا میں جناب سے التجا کرتا ہوں کہ 1970 سے پہلے آئے فوجی پنشنرز کی پنشن میں 50 فیصد اضافہ کرینکے احکامات صادر فرمائیں گے۔(ملک امیر علی ،چکوال 0336-5925668)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024