بار بار سیاسی سوالات پوچھنے پر نثار ناراض، پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے
راولپنڈی(آئی این پی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار صحافیوں کی جانب سے سیاسی سوالات کرنے پر ناراض ہوکر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔ جمعرات کو سابق وزیر داخلہ نے راولپنڈی میں ہسپتال کا افتتاح کیا جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کرنے آئے، صحافیوں کی طرف سے چوہدری نثار سے سیاسی سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے ابتدا میں ہی جواب دینے سے گریز کیا‘ صحافیوں سے بار بار ہسپتال سے متعلق بات کرنے پر اصرار کیا۔ چوہدری نثار کے بارہا منع کیے جانے کے باوجود ان پر سیاسی سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی جس پر سابق وزیر داخلہ نہ صرف خفا ہوئے بلکہ برہم ہوکر پریس کانفرنس ہی چھوڑ کر چلے گئے۔
چلے گئے