طالبان، داعش کے حملوں میں افغانوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ
کابل (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں کیجھڑپوں میں شہریوں کیجھڑپوں میں شہریوں کی ہلاکتیں بڑھ گئیں۔ جنوری سے مارچ کے درمیان 2258افراد مارے گئے۔ گزشتہ دو برس میں بھی یہی صورتحال تھی۔ اسسٹنٹ مشن کی رپورٹ میں کیا گیا پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 763افراد مارے اور 1495زخمی ہوئے۔ طالبان‘ داعش اور دوسرے جنگجو گروپوں کے ارکان جان بوجھ کر عام افغانوں کو نشانہ بناتے ہیں اور یہ شرح دو گناہ سے بھی زیادہ ہے۔ خود کش دھماکے اور شدت پسندوں کے حملوں میں 751افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ برس کی نسبت یہ تعداد بھی ڈبل ہو گئی۔ شہری علاقوں میں جنگجوﺅں نے حملے بڑھا دیئے ہیں۔ نصف ہلاکتوں کے ذمہ دار طالبان اور 11فیصد شہری داعش کی کارروائیوں کا نشانہ بنے ‘ افغان کیلئے یو این سیکرٹری جنرل کے ڈپٹی خصوصی نمائندے نے کہا شہریوں کو نشانہ بنانے کا عمل رکنا چاہئے۔
یو این