3 روز کا الٹی میٹم ، لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر ریڈ زون میں دھرنے کا اعلان
کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کو 3دن کا ایلٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور کراچی کے شہریوں کو ریلیف نہیں ملا تو ریڈ زون میں دھر نے اور پورا شہر بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا ، جمعہ 13اپریل کو شہر میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، کے الیکٹرک کو عوام پر ظلم ڈھانے اور لوٹ مار کر کے بھاگنے نہیں دیا جائے گا ، وفاقی و صوبائی حکومت اور نیپرا کے الیکٹرک کو تحفظ دینے کا سلسلہ بند کریں، کراچی پاکستان کا شہر ہے ، اسلام آباد کی طرف سے اسے نظر انداز کیے جانے کا عمل ختم کیا جائے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں ، وزیر اعلیٰ وفاقی حکومت کو خطوط لکھ کو خو د کو بری الذمہ قرار نہیں د ے سکتے ، گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں ، ہم نے ان پر اعتماد اور اعتبا رکیا لیکن افسوس کہ گورنر صاحب نے کے الیکٹرک کے حوالے سے 17نکاتی مطالبات منظور کرانے کے بجائے کے الیکٹرک کی وکالت کی، چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کی لوٹ مار کا نوٹس لیں اور عدالتوں میں کے الیکٹرک کے خلاف دو سال سے زیر التواءدرخواستوں کو ساتھ ملا کر سماعت کی جائے اور کراچی کے شہریوں کو ریلیف دلوایا جائے ۔ ضرورت پڑی تو صحافیوں کے ہمراہ کے الیکٹرک کے تمام پاور پلانٹس کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کو پتا چل سکے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس ،گذری پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر کراچی برجیس احمد ، سکریٹری کراچی عبد الوہاب، ڈپٹی سکریٹری و پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ ، ڈپٹی سکریٹری عبد الواحد شیخ ، کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چیئرمین عمران شاہد ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی عبد الرشید ، سکریٹری ضلع سفیان دلاور اور دیگر بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے اصل حقائق عوام کے سامنے آنے چاہیئے اور کے الیکٹرک کو عوا م پر ظلم کرنے اور لوٹ مار کے عمل سے باز رکھنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
الٹی میٹم