قومی نیٹ بال چیمپین شپ،اسلام آباد میں 4 سے7 مئی تک کھیلی جائے گی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کت تعاون سے سترہیویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ (مردوخواتین) 4 سے 7مئی تک حمیدی ہال ، پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ چیمپین شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد، فاٹا، گلگت اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان آرمی مردوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جبکہ خواتین میں صوبہ سندھ اعزاز کا دفاع کرے گا،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز، سرٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ دے گی، قومی چیمپین شپ کے لئیے مینجر میٹنگ 3 مئی کو پی ایس بی اسپورٹس کمپکیس اسلام آباد میں ہوگی،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان نے رولز اینڈ ٹیکنیکل کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ملک سمین خان (چیئرمین)، کرنل (ر) غلام مرتضی (ممبر)، محمد رضوان (ممبر)، انوار احمد انصاری(ممبر)اعجاز الحق(ممبر)، سید توقیر احمد (ممبر) اور محمد ریاض(سیکرٹری) ہونگے ، یہ کمیٹی چیمپین شپ کے تمام ٹیکنیکل معملات کی نگرانی کرے گی۔ قومی نیٹ بال چیمپین شپ میں پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں نیشنل گیمز 2018 کے لئے کوالیفائی کرے گی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن دوران قومی نیٹ بال چیمپین شپ قومی خواتین ٹیم کا چنائو بھی کرے گا جوکہ ماہ اگست سنگاپور میں ہونے والی ایشین وومن نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔ اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کی مردوں کی نیٹ بال ٹیم کا بھی چنائو ہو گا جو کہ ماہ دسمبر میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونے والے انٹرنیشنل چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔