یونس خان نے کوچنگ میں مستقبل بنانے کا ارادہ کر لیا
کراچی(آئی این پی)سابق ٹیسٹ اسٹار یونس خان نے کوچنگ میں مستقبل بنانے کاارادہ کر لیا۔گزشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان مستقبل میں کوچنگ کا ارادہ رکھتے ہیں، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 10099ٹیسٹ رنز بنانے والے سابق اسٹار16 اپریل سے لاہور میں 6 روزہ لیول تھری کورس میں شریک ہوں گے، اس کی نگرانی تین آسٹریلوی ماہرین کریں گے۔سابق ٹیسٹ اسپنر اکرم رضا بھی اس کورس میں حصہ لے رہے ہیں،2011میں آئی پی ایل میچز پر جوئے کے جرم میں گرفتار ہونے والے سابق امپائر کو پی سی بی نے پینل سے خارج کر دیا تھا۔