پاکستان ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کیلئے آج کو کینیڈا کے خلاف قسمت آزامائی کرے گا
گولڈ کوسٹ(سپورٹس رپورٹر) 21 ویں کامن ویلتھ مقابلوں کے نویں روز پاکستان ہاکی ٹیم ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے لیے جمعہ کو کینیڈا کے خلاف قسمت آزامائی کرئے گی۔ اس سے قبل کینیڈا نے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کو چھ ایک سے شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز پول بی میں چار میچ کھیلے جو چاروں بغیر کسی فیصلے کے برابر رہے۔ پاکستان ٹیم نے چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی جس کی بنا پر ساتویں سے آٹھویں پوزیشن کے لیے اس کا مقابلہ پول اے کی ٹیم کینیڈا سے ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ رولینٹ اولٹمینز نے جمعرات کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کرتے ہوئے انہیں کینیڈا کے خلاف میچ کے لیے حکمت عملی تیار کر کے دی۔ اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو گذشتہ چار میچوں میں ہونے والی انکی ہونے والی غلطیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔