سابق باکسر سخی بخش انتقال کرگئے
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) لیاری کے سابق مقامی باکسر سخی بخش مینگل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم نے 70 کی دہائی میں کراچی اور قومی سطح کے باکسنگ مقابلوں میں اپنے شہر کی نمائندگی کی۔ مرحوم سابق ٹریڈ یونین لیڈر خان محمد بلوچ (پنہل مینگل) کے بڑے بھائی تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ٹھارو مینگل گوٹھ گلشن معمار میں ادا کی گئی۔ بعدازاں مرحوم کو ٹھارو گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ جنازے میں سماجی کارکنوں کے علاوہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق آئیبا ریفری جج علی اکبر شاہ سیکرٹری علی محمد سعید‘ قومی باکسنگ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مجید بروہی‘ سابق فیفا ریفری احمد جان کراچی سائوتھ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر کریم بلوچ‘ مکران اسپورٹس فٹبال کلب کے سیکرٹری محمد علی اور دیگر نے خان محمد بلوچ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔