سپریم کورٹ نواز شریف کی نااہلی مدت کے تعین کافیصلہ آج سنائے گی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میںسابق وزیر اعظم مےاں نواز شریف کی نااہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے محفوظ کےا جانے والا فیصلہ آج بروز جمعہ سنایا جائے ۔ کیس کا فیصلہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل چاررکنی بنچ آج گیارہ بجے محفوظ فیصلہ سنائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کی آئین کی آرٹیکل 62ون ایف پر نااہلی کے فیصلے پر عدالت عظمیٰ میں نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق درخواستیں دائر کی گئی تھی۔ گزشتہ سال ہی15 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کو بھی نااہل قرار دیا تھا،جس کے بعد اس بحث کا آغاز ہوا کہ آیا سپریم کورٹ کی جانب سے ان افراد کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا یا یہ نااہلی کسی مخصوص مدت کےلئے ہے،اس شق کی تشریح کے حوالے سے سپریم کورٹ میں 13 مختلف درخواستیں دائر کی گئی۔
نا اہلی مدت