روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ
کراچی ( کامرس رپورٹر ) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 116.10روپے سے بڑھ کر116.30روپے اور قیمت فروخت116.50روپے سے بڑھ کر116.70روپے پر جا پہنچی اسی طرح30پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 164روپے سے بڑھ کر164.30روپے اور قیمت فروخت165.50روپے سے بڑھ کر165.80روپے ہو گئی تاہم یورو کی قدر40پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 143روپے سے کم ہو کر142.60روپے اور قیمت فروخت144.50روپے سے کم ہو کر144.10روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید115.62روپے اور قیمت فروخت115.72روپے پر بدستور برقرار رہی ۔