سی پیک میں ایک کھرب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے،شوکت پوپلزئی
کراچی( کامرس رپورٹر )بلوچستان اکنامک فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں باسٹھ ارب ڈالر کی بات پرانی ہوچکی، اگلے پانچ سے سات
سال کے دوران ایک کھرب ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ای کامرس کے تحت تین روزہ بارہویں فوڈ ٹیکنالوجی کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار شوکت پوپلزئی نے کہا کہ نمائشیں معیشت کو پروان چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، مقامی مشینری کو دیکھ کر فخر ہوتا ہے جس کی بیرون ممالک مانگ میں اضافہ ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مسائل سے قطعہ نظر صنعتوں ، تجارت اور انفرا اسٹرکچر پر توجہ دے، پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک کھٹک رہا ہے، گوادر اسمارٹ سٹی ایک شاہکار ہوگا۔