کراچی تاجر تنظیموں کا لوڈشیڈنگ کیخلاف 2 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی جائے گی
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی کی تاجر تنظیموں نے کراچی میں جاری بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے۔ 72 گھنٹے پورے ہونے تک شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا گیا تو کراچی بھر کی مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے کی علامتی شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماں نے منگل کے روز آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس اور بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر محمد شرجیل گوپلانی، سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل احمد پراچہ، لیاقت آباد تاجر الائنس کے انصاربیگ قادری، میڈیسن مارکیٹ کے صدر زبیر میمن، نیشنل میڈیسن مارکیٹ کے طارق ممتاز، کراچی تاجر ایسوسی ایشن و پیرینٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) کے سلیم میمن، بوہڑہ پیر گلاس مارکیٹ کے زبیر علی خان، میریٹ روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد احمد شمسی، جیولرز ایسوسی ایشن کے ہارون چاند، جامع الائنس کے شیخ ارشاد، صدر جیولرز ایسوسی ایشن کے محمد ارشد، لائٹ ہاس پرینٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صدر اویس خان، چیئرمین پاکستان کنفسریس ایسوسی ایشن کے جاوید عبداللہ، طارق روڈ تاجر اتحاد کے اسلم بھٹی،کنونئیر امپورٹ سب کمیٹی آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن عاطف شیخ، اشرف عیسانی کنونیئر اولڈ سٹی ایریا، زری مارکیٹ میٹھادر کے نسیم ٹھٹھائی، جنرل سیکرٹری کراچی فٹ وئیر ہول سیلرز ایسوسی ایشن فیصل جان کبیر، محمد علی سوریا ، اسٹیل مارکیٹ کے چوہدری ایوب، کراچی میٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے ذیشان قریشی، گارڈن تاجر اتحاد کے زاہد امین، ٹمبر مارکیٹ کے صابر بنگش، کورنگی تاجر اتحاد کے محمد شاہد، حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سید محمد سعید، جوبلی مارکیٹ کے عبدالغنی، رنچھوڑلائن تاجر ایسوسی ایشن کے افضل اسلام، لیاری تاجر اتحاد کے قاسم انجار والا، عثمان آباد تاجر الائنس کے دانش جعفرانی سمیت کراچی بھر کی مارکیٹوں کی انجمنوں اور الائنس کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان رہنماں نے کہا کہ ہفتہ کو ہمارے 72 گھنٹے پورے ہورہے ہیں، جس کے بعد ہم اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کردیں گے، جس کے پہلے مرحلے میں کراچی بھر کی مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے کی علامتی شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی۔