نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا
لاہور( این این آئی )قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح آج (جمعہ) کو ہوگا ۔ منصوبے کے 4 پیداواری یونٹ ہیں ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت تقریبا242میگاواٹ ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 969میگاواٹ ہے۔ پہلا یونٹ سے بجلی کی آزمائشی پیداوار شروع ہو چکی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا۔