انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جانے والا سندھ یونیورسٹیز بل مسترد کردیا
کراچی (نیوز رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سندھ اسمبلی میںآج جمعرات کو پیش کیے جانے والا سندھ یونیورٹیز ترمیمی بل مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جامعات کی خود مختاری پر شب خون مارنے سے گریز کیا جائے ورنہ اساتذہ سراپا احتجاج ہوں گے۔انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا ہنگامی اجلاس اسٹاف کلب میں ہوا۔ اجلاس میں سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل کے اسمبلی میں اساتذہ نمائندوں کی مشاورت اور اعتراضات ختم کیے بغیر پیش کیے جانے پر اساتذہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ جامعہ کراچی ایکٹ 1972کے مطابق دی گئی خود مختاری پر کسی بھی قسم کی کوئی سودے بازی نہیں ہوسکتی۔ سنڈیکیٹ سے طلباء کی نمائندگی کا خاتمہ جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔